کراچی (اسٹاف رپورٹر)
محکمہ داخلہ سندھ کے سیکشن آفیسر ایڈمن میر محمد چنہ نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ "محکمہ داخلہ کوئی حساس ادارہ نہیں ہے”، جس پر سیکیورٹی اور انتظامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، میر محمد چنہ کا یہ بیان نہ صرف محکمہ داخلہ کی اہمیت پر سوالات اٹھاتا ہے بلکہ ادارے کی سیکیورٹی پالیسی اور افسران کی ذمہ داریوں کو بھی نظرانداز کرتا ہے۔ محکمہ داخلہ جہاں اسلحہ لائسنس، سرکاری سمریوں کی منظوری اور دیگر اہم انتظامات کی نگرانی کرتا ہے، اسے غیر حساس قرار دینا کئی حلقوں کے لیے غیر مناسب سمجھا جا رہا ہے۔
کئی افسران اور سیکیورٹی ماہرین نے اس بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات ادارے کی سالمیت اور سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے اس بیان کا نوٹس لینے کی توقع کی جا رہی ہے
Leave feedback about this