انٹر نیشنل تازہ ترین

اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈکوارٹر تباہ، میجر جنرل محمد باقری اور حسین سلامی شہید، مغربی میڈیا

تہران / یروشلم
ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کے فضائی حملے میں اسلامی انقلابی گارڈز (پاسدارانِ انقلاب) کا ہیڈکوارٹر نشانہ بن گیا۔ غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی شہید ہو گئے ہیں۔

مغربی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں ایران کے متعدد جوہری سائنسدان بھی ہلاک ہوئے، جن میں فرید عباسی اور محمد مہدی کے نام شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے کا مقصد ایران کے عسکری اور جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچانا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق تہران میں حملے کے مقام سے آگ اور دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے دیکھے گئے، جبکہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب کا ایک اہم ہیڈکوارٹر نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم اعلیٰ عہدیداروں کی شہادت سے متعلق ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں متعدد بچے شہید اور درجنوں شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تہران بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ خطے میں کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video