انٹر نیشنل تازہ ترین

اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا، تہران سمیت متعدد علاقوں میں دھماکوں کی گونج

تہران / یروشلم
اسرائیل نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے "آپریشن رائزنگ لائن” کے تحت ایران کی جوہری تنصیبات اور دیگر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایران کے امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ یہ کارروائی ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے ضروری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جلد جوہری ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ رہا ہے جو نہ صرف اسرائیل بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔

نیتن یاہو نے کہا: "آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران کا ایٹمی خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا۔”

ادھر اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ سائرن کی آوازوں سے شہریوں کو الرٹ کیا گیا اور موبائل فونز پر ایمرجنسی پیغامات بھی بھیجے گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (سابق) نے بھی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ایرانی حکومت کی جانب سے تاحال سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم خطے میں شدید کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے فریقین سے تحمل کی اپیل متوقع ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار…

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video