📍 کراچی (PNN Web TV) —
سندھ حکومت نے اپنے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی! حکومت سندھ نے مالی سال 2025 کے لیے Ad-hoc Relief Allowance کی منظوری دے دی ہے، جو 1 جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
💰 تنخواہوں میں اضافہ کی تفصیلات:
📌 BPS-01 تا BPS-16 کے ملازمین کو 12% اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
📌 BPS-17 تا BPS-22 کے ملازمین کو 10% اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
:📝 اہم نکات
یہ الاؤنس انکم ٹیکس کے تحت ہوگا۔
عام رخصت اور LPR کے دوران قابلِ ادائیگی ہوگا (سوائے EOL کے)۔
یہ الاؤنس پنشن، گریجویٹی یا ہاؤس رینٹ کی مد میں شامل نہیں ہوگا۔
بیرون ملک تعیناتی کے دوران الاؤنس قابلِ ادائیگی نہیں ہوگا، مگر واپسی پر دیا جائے گا۔
👨💼 سیکریٹری خزانہ سندھ، فیاض احمد جتوئی نے اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری دی ہے، جبکہ محکمہ خزانہ نے باضابطہ طور پر میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔
📢 PNN Web TV کی طرف سے تمام سرکاری ملازمین کو مبارکباد! یہ اضافہ مہنگائی کے اس دور میں یقیناً ایک خوش آئند قدم ہے۔
مزید اپڈیٹس کے لیے دیکھتے رہیں
📺 PNN Web TV – حق کی آواز، عوام کے ساتھ
Leave feedback about this