اسلام آباد:وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس میں 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بجٹ کا مجموعی حجم 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت یوٹیوبرز اور فری لانسرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے جا رہی ہے جبکہ نان فائلرز کے خلاف مزید سخت اقدامات متوقع ہیں۔ بجٹ میں ٹیکس استثنا ختم کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ٹیکس ریونیو اور خسارہ:وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس ریونیو کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5 ہزار 167 ارب روپے مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ مجموعی محصولات کا ہدف 19 ہزار 298 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 5 فیصد یعنی 6 ہزار 501 ارب روپے رہنے کی توقع ہے، جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 16 ہزار 286 ارب روپے لگایا گیا ہے۔اہم نکات:یوٹیوبرز اور فری لانسرز ٹیکس نیٹ میں شاملنان فائلرز پر سختیاںبجٹ کا مجموعی حجم: 17,600 ارب روپےنئے ٹیکسز: 2 ہزار ارب روپےبجٹ خسارہ: 6,501 ارب روپےوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج شام 5 بجے بجٹ پیش کریں گے۔مزید تفصیلات اور ماہرین کی آراء کے لیے دیکھتے رہیے PNN Web TV
بزنس
پاکستان
نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز بھی ریڈار پر، نان فائلرز کے لیے سختیاں
- by PnnWebTV
- جون 10, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 11 Views
- 5 دن ago

Leave feedback about this