(PNN Web TV) کراچی
کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے علی شان ٹریول ایجنسی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ شہری کا کہنا ہے کہ ایجنسی نے بیرون ملک سفر کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے، لیکن وعدے کے مطابق نہ روانگی کروائی اور نہ ہی رقم کی مکمل واپسی کی۔

:شہری کا کہنا ہے کہ
علی شان ٹریول والے پاکستانیوں سے لاکھوں روپے لے کر وعدے کے مطابق نہ وقت پر بھیجتے ہیں اور نہ ہی مکمل رقم واپس کرتے ہیں۔ جس تاریخ پر بکنگ ہوتی ہے، اُس دن بھی روانگی نہیں کرواتے، اور جب پاکستانی شہری پیسے واپس مانگتے ہیں تو انکار کر دیتے ہیں۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ علی شان ٹریول ایجنسی نے نہ صرف عام شہریوں بلکہ صحافیوں سے بھی پیسے لے کر انہیں بھی دھوکہ دیا۔ متاثرین کے مطابق، ایجنسی نے ان کے اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور انہیں مالی نقصان میں مبتلا کیا۔
شہری نے بتایا کہ وہ ایجنسی کے نمائندوں – حمزہ (0331-2066939) اور حارث زمان (0333-3734295) سے متعدد بار رابطہ کر چکے ہیں، لیکن کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔
متاثرہ شہریوں کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹورازم سروسز (DTS)، حکومتِ سندھ کی جانب سے علی شان ٹریول ایجنسی کے خلاف باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
اور ایف ائی اے (FIA) کو چاہیے کہ ایسے ٹریول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرے



Leave feedback about this