Blog پاکستان

ہوم ڈپارٹمنٹ میں پابندیوں کے باوجود ایجنٹ عبداللہ کی کھلی رسائی، آرم لائسنس پرنٹنگ سیکشن میں بااثر موجودگی پر سوالات اٹھنے لگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ سندھ کے ہوم ڈپارٹمنٹ میں پابندیوں کے باوجود ایک بااثر ایجنٹ “عبداللہ” کی آزادانہ رسائی نے محکمہ کی سیکیورٹی اور شفافیت پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ نامی شخص اکثر اوقات آرم لائسنس کے پرنٹنگ سیکشن میں موجود پایا جاتا ہے، یہاں تک کہ متعلقہ سرکاری ملازمین کی غیر موجودگی میں بھی وہ دفتر کے اندر پایا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنٹنگ اور اسکیننگ جیسے حساس کاموں کے دوران بھی عبداللہ کی موجودگی معمول کا حصہ بن چکی ہے، جبکہ محکمہ کی پالیسی کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ آرم لائسنس کے کاغذات کی نقل و حرکت اور کارروائیوں سے واقف ہوتا ہے، جس سے یہ شبہ مزید گہرا ہو گیا ہے کہ اسے اندرونی سرپرستی حاصل ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ عبداللہ نہ صرف دفتر میں آزادانہ گھومتا ہے بلکہ حساس معلومات تک بھی رسائی رکھتا ہے، جو کہ سیکورٹی پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس تمام صورتحال نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ محکمہ میں مخصوص ایجنٹوں کو مکمل تحفظ اور سپورٹ حاصل ہے۔شہری حلقوں اور محکمانہ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور یہ معلوم کیا جائے کہ ایک عام ایجنٹ اتنا بااثر کیسے ہو گیا کہ وہ محکمانہ عملے کی غیر موجودگی میں بھی حساس سیکشنز تک رسائی حاصل کرتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video