کراچی (رپورٹ حزب اللہ عباسی)
ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کی گئی سیکیورٹی پر شدید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ حالیہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث سیکیورٹی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ویڈیو میں سیکیورٹی عملے کی عدم موجودگی، حفاظتی انتظامات میں سنگین کوتاہیوں اور داخلی راستوں پر بے ترتیبی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس صورت حال نے عوام اور حکام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے دعوے کیے تھے، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی لاپرواہی کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے۔عوامی حلقوں اور سیکیورٹی ماہرین نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave feedback about this