احمد آباد (پی این این) — بھارت کے شہر احمد آباد میں ایک افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک مسافر بردار طیارہ دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں عملے سمیت درجنوں مسافر موجود تھے۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ حکام کے مطابق طیارے کے ملبے سے اب تک کئی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاحال حادثے کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے
انٹر نیشنل
تازہ ترین
احمد آباد میں طیارہ حادثہ، متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
- by PnnWebTV
- جون 12, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 17 Views
- 3 دن ago

Leave feedback about this