Blog تازہ ترین

سلمان سیال کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نیا گیٹ انچارج تعینات، سیکیورٹی عملے پر اعتماد ختم ہوتا نظر آنے لگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)
محکمہ داخلہ سندھ میں گیٹ سیکیورٹی کی ذمہ داری اہم نوعیت اختیار کر گئی ہے۔ حالیہ تقرری کے مطابق محکمہ کے اپنے اسٹاف ممبر سلمان سیال کو گیٹ انچارج تعینات کر دیا گیا ہے، تاہم اس اقدام کے بعد سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے والے عملے میں بےچینی پھیل گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیٹ پر سیکیورٹی کے لیے پہلے سے موجود عملے کو نظر انداز کر کے یہ ذمے داری سلمان سیال کو دینے سے عملے کا اعتماد مجروح ہوا ہے۔ سیکیورٹی اسٹاف کا مؤقف ہے کہ اُن کی موجودگی کے باوجود کسی اور کو یہ اہم ذمے داری سونپنا ان کی صلاحیتوں پر سوال اٹھانے کے مترادف ہے۔

محکمہ داخلہ کے حلقوں میں یہ فیصلہ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، اور انتظامی فیصلوں پر اندرونی سطح پر اختلافات جنم لے رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video