پاکستان

صدر میں پولیس اہلکاروں کا ریڑھی والے پر مبینہ تشدد، ایس ایس پی ساوتھ کا نوٹس، اہلکار معطل

کراچی (رپورٹ: نمائندہ خصوصی)

صدر تھانے کی حدود میں روڈ انسپیکشن کے دوران پیش آنے والے واقعے نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ اطلاعات کے مطابق، دورانِ معائنہ پولیس اہلکاروں نے ایک ریڑھی والے کو راستے سے ہٹانے کی ہدایت کی، جس پر تلخ کلامی ہوئی اور ریڑھی والے کی جانب سے مبینہ بدتمیزی اور نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔ جواباً پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ریڑھی والے پر تشدد کیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ساوتھ مہظور علی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث اہلکاروں اور افسر کو معطل کر دیا اور شفاف تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ چاہے کوئی شہری ہو یا پولیس کا اہلکار، قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شہری حلقوں نے ایس ایس پی ساوتھ کے بروقت اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video