Blog پاکستان

آن لائن فراڈ: "سید موبائلسنٹر” اور "سید الیکٹرانکس سنٹر” کے نام پر پاکستانی عوام کو لوٹا جانے لگا

کراچی (نمائندہ خصوصی) — پاکستانی عوام کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ "سید موبائل سنٹر” اور "سید الیکٹرانکس سنٹر” کے نام سے واٹس ایپ گروپ اور آن لائن اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو الیکٹرانکس اشیاء جیسے لیپ ٹاپ، موبائل اور گھڑیاں کم قیمتوں میں دینے کا جھانسہ دے کر رقم بٹوری جا رہی ہے۔

پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ جب وہ رقم ایڈوانس میں بھیجتے ہیں تو نہ صرف انہیں آرڈر موصول نہیں ہوتا بلکہ بعد میں ان کے کالز اور پیغامات کا جواب دینا بھی بند کر دیا جاتا ہے۔ ایک متاثرہ صارف نے 22 ہزار روپے کا لیپ ٹاپ آرڈر کیا اور 11 ہزار ایڈوانس بھی دیا، مگر اب دکاندار فون نہیں اٹھا رہا۔

یہ گروپ "سید الیکٹرانکس سنٹر آن لائن” کے نام سے واٹس ایپ پر 374 ممبرز کے ساتھ موجود ہے، جس میں صارفین کو مختلف پرکشش آفرز کے ذریعے پھنسایا جا رہا ہے۔

پاکستانی عوام سے گزارش ہے کہ وہ ایسے آن لائن اشتہارات اور گروپس سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی غیر تصدیق شدہ کاروبار کو پیسے بھیجنے سے پہلے اچھی طرح تحقیق کریں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس فراڈ کا نوٹس لے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video