Blog پاکستان

پاکستان نے ایل او سی پر 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک کیے: وزیر اطلاعات کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو تباہ کر کے 40 سے 50 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے ذریعے حملے کیے، جنہیں پاکستان نے کامیابی سے ناکام بنایا۔ ان کے مطابق، پاکستان نے 25 ڈرونز کو تباہ کیا، جن میں سے کچھ کو جام کر کے اور کچھ کو نشانہ بنا کر گرایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی رافیل طیاروں پر جو ناز تھا، وہ بھی خاک میں مل گیا۔ “پہلی بار چائے پلائی تھی، اس دفعہ بھی چائے تیار تھی مگر دشمن بھاگ گیا، اس لیے ہوم ڈیلیوری کی ہے،” انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستانی عوام اور اپوزیشن متحد ہیں، اور افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایل او سی پر شدید نقصان پہنچا ہے، اور پاکستان کی مسلح افواج کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپوں اور ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video