پاکستان تازہ ترین

وفاقی بجٹ 2025-26 آج پیش ہوگا، 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت مالی سال 2025-26 کا 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ آج شام 4 بجے قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گے، جس سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا جس میں بجٹ مسودے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاوٴنس اور 10 فیصد مہنگائی الاوٴنس سمیت تین تجاویز زیر غور ہیں۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین پر ٹیکس میں ریلیف کا بھی امکان ہے۔

اہم نکات:

کل بجٹ کا حجم: 17 ہزار 600 ارب روپے سے 18 ہزار ارب روپے تک متوقع
ٹیکس وصولیوں کا ہدف: 14 ہزار 307 ارب روپے
کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ: 2.1 ارب ڈالر (جی ڈی پی کا -0.5 فیصد)
برآمدات کا ہدف: 35 ارب 30 کروڑ ڈالر
درآمدات کا ہدف: 65 ارب 20 کروڑ ڈالر
ترسیلات زر کا ہدف: 39.4 ارب ڈالر
شرح نمو کا ہدف: 4.2 فیصد
مہنگائی کا ہدف: 7.5 فیصد

ترقیاتی بجٹ (PSDP): 1 ہزار 65 ارب روپے
دفاعی بجٹ: 2 ہزار 414 ارب روپے
قرضوں پر سود کی ادائیگی: 8 ہزار 685 ارب روپے

اہم تجاویز اور اقدامات:
💼 انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کی اسکیم
🏭 صنعتوں کیلئے 4294 ٹیرف لائنز پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز
🚗 الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے 5 سالہ لیوی
📱 لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کی بیٹری و چارجرز کی مقامی تیاری کیلئے مراعات

بین الاقوامی قرضوں کی صورتحال:
حکومت آئندہ مالی سال میں 25 ارب ڈالر سے زائد قرض حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جن میں سعودی عرب، چین، یو اے ای اور آئی ایم ایف سے رقوم شامل ہوں گی۔

ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات:
پوائنٹ آف سیلز میں ریٹیلرز کی تعداد بڑھا کر 70 لاکھ کرنے اور ٹیکس چوری پر جرمانے میں اضافے کی تجویز شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

مزید تفصیلات اور بجٹ کے اہم نکات کے لیے دیکھتے رہیں PNN Web TV

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video