Blog پاکستان تازہ ترین

غزہ کی گلیوں میں خون بہہ رہا ہے، اس بربریت پر سب کو کھڑا ہونا پڑے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 52 ہزار لوگوں کو فلسطین میں قتل کر دیا گیا جبکہ غزہ کی گلیوں میں خون بہہ رہا ہے، اس بربریت پر سب کو کھڑا ہونا پڑے گا۔

آذر بائیجان کی یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم آذربائیجان کے یوم آزادی کو منا رہے ہیں اور اورآج کے دن ہی پاکستان میں یوم تکبیر بھی منایا جا رہا ہے، 28 مئی کو ہی پاکستان ایٹمی قوت بنا تھا جبکہ آج ہی کے دن آذربائیجان کی آرمڈ فورسز نے بہادری سے لڑائی لڑی اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی پر آذربائیجانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ ہماری سیاسی سفارتی حمایت آذربائیجان کیلئے ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کچھ ہفتے قبل پاکستان کا مقابلہ بزدل دشمن سے ہوا اور بزدل دشمن معاشی لحاظ سے پاکستان سے 5 گنا بڑا تھا جبکہ دشمن کے پاس جدید ٹیکنالوجی اور جیٹس موجود تھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلگام کا واقعہ ہوا جس میں 26 لوگ ہلاک ہوئے اور یہ افسوسناک واقعہ تھا لیکن بھارت نے اس واقعہ پر جھوٹے الزامات پاکستان پر لگانا شروع کیے اور بھارت نے بتایا کہ پاکستان سو کالڈ پہلگام واقعہ میں ملوث ہے تاہم ہم نے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کی آفر دی لیکن بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور بچوں اور عورتوں کو شہید کیا، 55 پاکستانی بھارت کےحملوں میں زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پاکستان نے اپنے دفاع میں جواب دیا اور ہماری بہادر فضائیہ نے 6 بھارتی جہاز مار گرائے جن میں 4 رافیل ، ایک مگ 29 اور دیگر جہاز تباہ کیے ، اس کے بعد ہم نے پیغام دیا کہ ہم پرامن لوگ ہیں امن چاہتے ہیں، ہم نے بتایا ہم پر حملہ کریں گے تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 9 اور 10 مئی کی رات کو مناسب جواب دینے کا فیصلہ کیا اور نماز فجر کے بعد ہماری فورسز نے جواب دینے کا آغاز کیا لیکن بھارت نے پھر پاکستان پر حملہ کیا اور براہموس میزائل داغے جن میں پاکستان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بتایا بھارت نے پھر حملہ کردیا ہے ، فیلڈ مارشل کی آواز میں اعتماد تھا، ہم بالکل کلیئر تھے کہ ہم نے دشمن کو سبق سکھانا ہے، اس کے بعد ہم نے بھارت کی فوجی تنصیابات کو نشانہ بنایا اور ہم نے ان کو زبردست جواب دیا ، پھر آرمی چیف  نے کہا بھارت سیز فائر کیلے اپروچ کر رہا ہے، میں نے کہا ہم امن پر یقین رکھتے ہیں تو اس درخواست کوقبول کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ترکیہ اور آذربائیجان کی سپورٹ کو کبھی نہیں بھلا سکیں گے، میرے پاس شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ ناکافی ہیں، ہماری ٹرائی لیٹریل میٹنگ بہت بہترین رہی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ جموں اور کشمیر پر سپورٹ کیلئے برادر ممالک کے مشکور ہیں، کشمیریوں کو آزادی کا بنیادی حق ملنا چاہیے، کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور بہت جلد وہ دن آئے گا جب کشمیر کے لوگ غلامی سے آزاد ہوں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video