پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ ہم نے جو قوم سے وعدہ کیا تھا وہ اللہ کی رحمت سے پورا کردیا، سیز فائر کی خواہش اور درخواست بھارت کی تھی جسے اُس نے امریکا کے سامنے رکھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وائس ایڈمرل بحریہ رب نواز اور ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے اندر 26 مقامات کو نشانہ بنایا۔ سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ، ادھم پور، پٹھان کوٹ میں اہداد کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دو مقامات پر بھارت کے طاقتور ترین دفاعی سسٹم ایس 400 کو پاک فضائیہ نے کامیابی کے ساتھ تباہ کیا۔ کنٹرول لائن اور بھارت کے اندر اُن مقامات کو نشانہ بنایا جہاں سے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا جارہا تھا جبکہ پاکستان نے کامیابی سے اڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی بزدلانہ جارحیت کے جواب میں مسلح افواج نے بنیان المرصوص آپریشن کیا، یہ حملے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب شروع ہوئے، بچے اور خواتین شہید ہوئے۔
Leave feedback about this