کراچی (اسٹاف رپورٹر):
ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے اسلحہ کے کاروبار سے وابستہ افراد کی محکمہ داخلہ میں انٹری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اب اسلحہ ایجنٹ کسی بھی سرکاری کام یا ملاقات کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں اسلحے کے معاملات میں بڑھتی ہوئی بے ضابطگیوں اور شکایات کے پیش نظر کیا گیا ہے
حکام نے واضح کیا ہے کہ اب اسلحہ ایجنٹوں کے تمام معاملات کو باقاعدہ طریقہ کار اور دستاویزات کے ذریعے ہی نمٹایا جائے گا، اور اس عمل میں کسی قسم کی ذاتی ملاقات یا سفارش کو اہمیت نہیں دی جائے گی۔
Leave feedback about this