کراچی (22 اپریل 2025): حکومت سندھ نے اقيل حسین ماکو (گریڈ 17) کو محکمہ داخلہ میں سیکشن آفیسر کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقيل حسین ماکو، جو کہ پی ایس ایس کے افسر ہیں، کو جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے 21 اپریل 2025 کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں موجودہ خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر محکمہ داخلہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں سیکشن آفیسر (آرمز) کے طور پر تقرری دی گئی ہے، جبکہ ان کی یہ تعیناتی تیمور الطاف میمن (گریڈ 17، سابق PCS آفیسر) کی جگہ کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن پر سیکشن آفیسر (ایڈمن)، مر محمد چنا نے دستخط کیے ہیں۔
Leave feedback about this