کھیل

پی ایس ایل سرمایہ کاری کیلیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے،جلد دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی؛ محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے اور انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت  پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 82 واں  اجلاس  ہوا جس میں مالی سال برائے  2024-25کے سالانہ آڈٹ مالیاتی سٹیٹمنٹس کی باضابطہ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ممبران انوار احمد غنی، طارق سرور، عدنان ملک، سجاد کھوکھر، ظفر اللہ اور  اسماعیل قریشی شریک ہوئے جبکہ ظہیر عباس اور سیکرٹری کیبنٹ نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

آئی سی سی گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز کی منظوری دی گئی، سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ جدہ میں کرکٹ اسٹیڈیم کی ڈویلپمنٹ کے لئے تعاون کے حوالے سے بھی اظہار دلچسپی کی منظوری دی گئی جبکہ جغرافیائی حدود کی روشنی میں لاہور کے زونز کی دوبارہ حد بندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اس موقع پر بورڈ آف گورنرز نے عبد اللہ خرم نیازی کو ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ میں بھرپور کردار پر خراج تحسین پیش کیا، چیئرمین محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ 2 برس کے دوران عبداللہ خرم نیازی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے  دن رات محنت کی، بی او جی نے  پی ایس ایل 11 کے لیے ٹیموں کی  ریکارڈ نیلامی پر اظہار تشکر کیا۔

PnnWebTV

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تازہ ترین کھیل

میچ کے دوران مداحوں کی افراتفری، پولیس میدان میں اتر گئی

جرمنی کے شہر ڈریسڈن کی پولیس نے سیکنڈ ٹیئر فٹبال لیگ میں ڈائنامو ڈریسڈین اور ہرتھا برلن کے درمیان میچ