انٹر نیشنل

ایران میں منگل کو پاور پلانٹ اور پل سب کچھ لپیٹ دیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ایران کے ساتھ معاہدے کا اچھا موقع قرار دیا جبکہ دھمکی بھی دی ہے کہ منگل کو ایران میں پاور پلانٹ اور پل کا دن ہوگا اور سب کچھ لپیٹ دیا جائے گا اور تیل پر قبضہ کرلوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘ایران میں منگل پاور پلانٹ اور پل کا دن ہوگا، سب کچھ لپیٹ دیا جائے گا’۔

امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ پیر کو ایران کے ساتھ معاہدے کا ایک اچھا موقع ہے جبکہ وہ پہلے آبنائے ہرمز کھولنے یا پھر بدترین بم باری کا سامنا کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کل ایک اچھا موقع ہے، اب وہ مذاکرات کر رہے ہیں، اگر وہ جلد معاہدہ نہیں کرتے ہیں تو میں سب کچھ اڑانے اور تیل پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران معاہدہ کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے تو پھر آپ ان کے ملک بھر میں پلوں اور پاور پلانٹس کو گرتے ہوئے دیکھیں گے۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی تھی اور اب وقت نکلتا جا رہا ہے اور 48 گھنٹے بعد قیامت ڈھا دی جائے گی۔

امریکی صدر اس سے قبل بھی ایران کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں تاہم ثالثی کے لیے ہونے والی کوششوں کے پیش نظر وہ ان میں توسیع کا اعلان کرتے رہے ہیں۔

facebooktwitterwhatsup

PnnWebTV

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹر نیشنل

چین کی روس کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش

چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی لانے اور مشترکہ
انٹر نیشنل

کویت، متحدہ عرب پر حملے، قطر کا میزائل اور ڈرونز گرانے کا دعویٰ، پاکستانیوں سمیت 4 افراد زخمی

خلیجی ممالک کویت، متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ پلانٹس اور تیل کی تنصیبات سمیت دیگر مقامات پر میزائل