پاکستان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے مہنگے جیٹ فیول کے باعث تمام رعایتیں ختم کر دیں

لاہور: جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دی جانے والی رعایتیں ختم کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اسٹوڈنٹس، سینئر سٹیزنز، صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں، اے ایس ایف اسٹاف اور بینکوں کے ذریعے دی جانے والی تمام ڈسکاؤنٹس واپس لے لی ہیں۔

ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر اسٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اقسام کی رعایتیں عارضی طور پر ختم کی گئی ہیں اور یہ اقدام ایندھن کی قیمتیں معمول پر آنے تک برقرار رہے گا۔

ترجمان کے مطابق مہنگے جیٹ فیول کی وجہ سے پی آئی اے کے اخراجات میں شدید اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہو گیا تھا۔

PnnWebTV

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

مشکل وقت میں جس قدر ممکن ہے عوامی ریلیف کے اقدامات اٹھاتے رہیں گے، شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت کی جانب سے
خبریں پاکستان

گیس بحران، حکومت کا گھریلو صارفین کیلیے مزید کٹوتیوں پر غور

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث توانائی کی عالمی ترسیل متاثر ہونے سے پاکستان میں گیس بحران شدت