پاکستان

غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے لئے ہر ملک و قوم کو اپنے ضمیر کی آواز سننا ہوگی۔ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے، یہ دن ہمیں بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے۔ 2026 کے لئے عالمی یوم ضمیر کا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔ انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے۔

PnnWebTV

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

مشکل وقت میں جس قدر ممکن ہے عوامی ریلیف کے اقدامات اٹھاتے رہیں گے، شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت کی جانب سے
خبریں پاکستان

گیس بحران، حکومت کا گھریلو صارفین کیلیے مزید کٹوتیوں پر غور

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث توانائی کی عالمی ترسیل متاثر ہونے سے پاکستان میں گیس بحران شدت