تازہ ترین انٹر نیشنل

’ابھی تو ہم نے شروع بھی نہیں کیا‘، محمد باقر قالیباف کی امریکا کو کھلی وارننگ

 باعث صورتحال مزید کشیدہ ہو رہی ہے اور خطے میں ایک نئی طاقت کا توازن تشکیل پا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں قالیباف نے الزام لگایا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں جہازرانی اور توانائی کی ترسیل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ان کے مطابق ایران اس صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے اور موجودہ حالات امریکا کے لیے قابل برداشت نہیں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایک ’نئی مساوات‘ بن رہی ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر مرتب ہوں گے، جبکہ ایران نے ابھی اپنی مکمل حکمت عملی بھی شروع نہیں کی۔

دوسری جانب امریکا نے 13 اپریل سے ایرانی بندرگاہوں اور جہازرانی پر بحری ناکہ بندی عائد کر رکھی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے نام سے ایک بحری مشن کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو کھولنا اور پھنسے ہوئے تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت امریکی بحریہ تجارتی جہازوں کی رہنمائی کرے گی، تاہم ایران کی جانب سے اس اقدام پر سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے، موجودہ کشیدگی کے باعث عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

PnnWebTV

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

تازہ ترین

ڈپٹی میئر کراچی نے ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کا افتتاح کر دیا 

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی گئی مویشی
تازہ ترین

بلوچستان میں مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت کفایت شعاری سے متعلق اہم اجلاس میں طے پانے والے