پاکستان

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منارہی ہے، صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار ایسٹر نہایت عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ تمام مسیحی برادری کو اس خوشی کے تہوار کی روایتی مسرتیں مبارک ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ دن نہ صرف مسیحی برادری بلکہ پورے ملک اور دنیا کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی کشیدگی کے حالات میں تمام مذاہب کی امن، رواداری اور بھائی چارے کی تعلیمات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر دیگر مذہبی تہواروں کی طرح پوری انسانیت کے لیے محبت، امید اور نئے آغاز کا پیغام لے کر آتا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ اقدار محض نظریاتی نہیں بلکہ عملی زندگی میں نظر آتی ہیں، مسیحی مرد و خواتین ہمارے اسکولوں، ہسپتالوں، سرکاری خدمات اور مسلح افواج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی خاندان اس دن کو عبادت اور باہمی میل جول کے ذریعے مناتے ہیں،ان کی خدمات ہمارے معاشرے کے معمول کے نظام کا حصہ ہیں اور یہ اعتراف اور احترام کی مستحق ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان میں تمام برادریاں ان حقوق سے مکمل طور پر مستفید ہوں، حکومت اقلیتی برادریوں کی جان، مال، عزت اور سلامتی کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر محبت، امید اور امن کا عالمگیر پیغام ہے، پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسٹر ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ایمان، ہمدردی اور قربانی کی طاقت بڑے سے بڑے زخموں کو بھر کر ایک نئی اور روشن صبح کی امید پیدا کر سکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نظریہ مساوات، مذہبی ہم آہنگی اور تمام مذاہب کے احترام پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے اصول آئینِ پاکستان 1973 میں محفوظ ہیں، جو ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

PnnWebTV

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

مشکل وقت میں جس قدر ممکن ہے عوامی ریلیف کے اقدامات اٹھاتے رہیں گے، شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت کی جانب سے
خبریں پاکستان

گیس بحران، حکومت کا گھریلو صارفین کیلیے مزید کٹوتیوں پر غور

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث توانائی کی عالمی ترسیل متاثر ہونے سے پاکستان میں گیس بحران شدت